پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے جرائم کنٹرول کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری میں  بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد تقسیم کئے پولیس لائن نوشہرہ میں جرائم کنٹرول کرنے اور اپنے آپ کو خطرات سے دوچار کرکے اشتہاریوں اور دوسرے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے معاشرے کو پرامن رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شب و روز کی محنت سے گزشتہ چند ماہ کے دوران سینکڑوں مجرمان اشتہاری و منشیات فروش پابند سلاسل ہو کر معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا۔اسی لگن اور محنت سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے پولیس کے وقار بلند کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے