پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔01 اشتہاری اور 16 مشتبیہ افراد گرفتار۔اسلحہ برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر پائیدار امن اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکاسلسلہ جاری ہے۔اسماعیل شاہ خانڈی ایس پی پبی کے زیر قیادت بلال حلیم ایس ایچ اوپبی نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ پبی کی حدود میں سرچ آپریشن کیا۔لیڈیز پولیس کی موجودگی میں جرائم پیشہ افراد کے گھروں کی تلاشی اور باہر سے آئے ہوئے رہائش پذیر افراد کی چھان بین کی گئی۔دوران سرچ علاقے سے باہر جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی تھی۔دوران سرچ آپریشن 01 اشتہاری اور 16 مشتبیہ افراد کو حراست میں لیکر 03 کلاشنکوف اور 03 پستول برآمد کر لئے گئے۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک کا سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔