اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وزراء کی جانب سے بیرون ملک کے لیے ٹکٹیں بُک کرانے کا دعویٰ سامنے آگیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزراء نے بیرونِ ملک روانگی کے پروازیں بُک کروانا شروع کردی ہیں .

سماجی رابوطں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیگام میں انہوں نے کہا کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ اسٹارٹ ہوگئی ہے اور کچھ وزراء نے بیرونِ ملک کے لیے ٹکٹیں بُک کروالی ہیں .

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پاگئے اس حوالے سے دونوں فریقین کا معاہدہ بھی ہوگیا ،جس کے بعد سے وفاق میں مسند اقتدار پر فائز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمان میں اپنی عددی اکثریت کھوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزراء نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاہدے کے بعد دونوں وزراء نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ، دونوں کے استعفے آج وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کا امکان ہے .

اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے مشن کی کامیابی کے لیے فیصل واوڈا کو میدان میں اتار دیا ، حکومتی اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں ایم کیو ایم سے بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی ، جس کے ساتھ ہی وزیراعظم کی ہدایت پر فیصل واوڈا فوری طور پر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے .
اس حوالے سے فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچا ہوں، پرویز خٹک اور عمران اسماعیل سمیت حکومتی ٹیم کا حصہ ہوں گا ، وزیراعظم کا اعتماد اورہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے اور یہ بات ہمیشہ کی طرح وقت سے پہلے بتا رہا ہوں کہ ایم کیو ایم نے ابھی تک حتمی فیصلہ کیا ہی نہیں ہے ، میڈیا کا پراپیگنڈا چینل جھوٹے ڈرامے کی نشرو اشاعت کر رہا ہے ، یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے ، کوئی مشترکہ پریس کانفرنس نہیں ہو رہی .

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے