منی سوٹا (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں رمضان کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیاپولس کی مقامی مساجد میں رمضان کے دوران اذان دی جاسکے گی۔ اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے مساوات کے نام سے پیش کیا جسے کونسل نے منظور کرتے ہوئے صبح 7بجے سے رات 10بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی۔ بل کی منظور ی کے مطابق شہر میں دن بھر میں تین اذانیں (70ڈیسیبل کی حد)میں دی جاسکیں گی۔