اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5 یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی۔ انہوں نے بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی،پرویز الٰہی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔جہانگیر ترین بھی پرویز الٰہی پر اعتماد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے ایم کیوایم حکومت کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے