نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے معاملے پر عالمی بینک نے افغانستان میں 600 ملین ڈالر مالیت کے 4 منصوبوں پر کام روک دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول جانے پر پابندی پر گہری تشویش ہے۔ عالمی بینک نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کے جائزے کے بعد منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں روکے گئے 4 منصوبوں کی بحالی کب تک ہوسکے گی، فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولے جانے کے چند ہی گھنٹے بعد پھر سے بند کردیے گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے