الپوری (مانند نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے نتائج۔ شانگلہ کے 5تحصیلوں میں تین پی ٹی آئی لے اُڑی،مارتونگ اے این پی جبکہ چکیسر مسلم لیگ کے نام۔تحریک انصاف تحصیل الپوری کے چیئرمین شپ کے اُمیدوار وقار احمد خان نے 16080ووٹ لئے،تحریک انصاف تحصیل بشام کے میئرشپ کے اُمیدوار سدیدالرحمان نے 7662ووٹ لئے۔تحریک انصاف تحصیل پورن چیئرمین کے اُمیدوار عبدالمولا نے 8790ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔اسی طرح تحصیل مارتونگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے طاہرزیب نے5203ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحصیل چکیسر سے مسلم لیگ کے بخت عالم نے 6147ووٹ لیکر تحصیل چیئرمین چکیسر منتخب ہوئے۔سب سے آخری رزلٹ چکیسر کا جمعے سے سہ پہر تک پہنچا۔شانگلہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحصیل الپوری،بشام اور پورن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا کانٹا دار مقابلہ رہا،جسمیں ان تینوں تحصیلوں میں تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوئیں،اسی طرح تحصیل چکیسر میں جمیعت علماء اسلام کے شوکت علی اور مسلم لیگ کے درمیان مقابلہ ہوا جسمیں مسلم لیگ اسی سیٹ پر کامیاب ہوکر تحصیل چیئرمین چکیسر مسلم لیگ کے نام رہا۔تحصیل مارتونگ میں تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوا اور اس تحصیل میں اے این پی کے طاہر زیب تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے نثاراحمد رنر پوزیشن پر رہے۔سب سے آخری نتیجہ چکیسر کا موصول ہوا جہاں پی ٹی آئی کے اخترعلی چٹان تیسرے پوزیشن پر رہے،چکیسر میں الیکشن سے تین دن پہلے وزیر اعلیٰ نے جلسہ بھی کیا تھا۔۔