پشاور (مانند نیوز ڈیسک) زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے سرپرست اعلیٰ حاجی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جو صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے یتیم و لاچار بچوں کوان کے گھروں میں سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہ ادارہ یتیم و لاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے اُس میں دیگر سہولیات کی علاوہ تعلیمی پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان پریس کلب میں   زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی  کے ساتھ رجسٹرڈ 100  یتیم و لاچار بچوں میں تعلیمی پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے ادارے کے چیئر مین محمد پرویز،چوہدری محمد نعیم،فیاض الاسلام،حسن حساس،محمد جاوید یوسفزئی،عنایت الرحمان پاپا اور زینت بیگم نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ ہم نے یتیم اور لاچار بچوں کی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، آیئے ہمارے دست و بازو بن جائیں تا کہ خدمت خلق کا یہ کاررواں بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مخیر حضرات کی کمی نہیں سب کا فرض بنتا ہے کہ وہ غریب، یتیم و لاچار بچوں کی تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ترقی لازم و ملزوم ہیں ہم نے اپنے وطن عزیز کو ترقی یا فتہ اور خو شحال دیکھنا ہے تو تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے آج کے دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے تقریب میں یتیم و لاچار بچوں میں  تعلیمی  پیکج تقسیم کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے