پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کلاں پولیس نے ہارڈوئیر دوکاندار کو دھوکہ دیکر 07 لاکھ کا سریا لوٹنے والے ملزم کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔سریا برآمد اورنگزیب ساکن نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنی ہارڈوئیر دوکان میں موجود تھا کہ ایک شخص آیا اور 07 ٹن 19 کلو سریا جس کی مالیت 07 لاکھ ڈھائی ہزار روپے بنتی ہے خرید کر گاڑی میں لوڈ کیا۔گاڑی چلی جانے کے بعد اْس نے کہا کہ میں بنک سے پیسے نکلوا کر آپکو دیتا ہوں میرے ساتھ ایک بندہ بیھج دو۔دوکان سے ایک کو اسکے ساتھ بیجھا لیکن وہ رفو چکر ہوا۔ہدایت شاہ خان ایس ایچ او نوشہرہ کلاں نے سریا لے جانے والی گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرکے جی ٹی روڈ پر لگے CCTV فوٹیج کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم اصغر خان ولد محمد منیر ساکن مردان حال روالپنڈی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالسمروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا