پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کے کاوشوں سے تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں 05 سال سے جاری مشہور قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل۔دْشمنی میں 02 قیمتی جانیں ضائع جبکہ 03 افراد زخمی ہو چکے تھے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے ویڑن کے مطابق نوشہرہ سے دشمنیوں اور دیگر تنازعات کے خاتمہ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کی سربراہی میں نوشہرہ پولیس کا خصوصی مہم جاری ہے۔ خصوصی مہم کے تحت شہریوں کے مابین جاری قتل مقاتلے کی دشمنی اور دیگر خاندانی رنجشوں کو ختم کراتے ہوئے راضی نامے کرائے جارہے ہیں جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ جاری مہم کو عوامی سطح پر بھی بھر پور پذیرائی مل رہی ہے جبکہ مقامی علماء کرام اور دیگر معززین علاقہ بھی بھر پور حصہ لے رہے ہیں جس کے تحت اب تک متعدد خاندانوں کے مابین کامیاب جرگے منعقد کئے جا چکے ہیں۔جاری مہم کے تحت آج ہدایت شاہ خان ایس ایچ او نوشہرہ کلاں کی کوششوں سے ایک اور کامیاب جرگے کا انعقاد ہوا۔نوشہرہ کلاں کے علاقے میں پچھلے 05 سال سے فر یقین (علی خان اور آصف ساکن کھنڈر کے مابین)جاری قتل مقاتلے کی دوشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔ مقامی علماء کرام اور مشران کی مدد سے دوشمنی کو ختم کرا دیا گیا۔دوشمنی کے دوران دونوں فریقین سے 02 افراد قتل ہونے جبکہ 03 افراد زخمی ہوئے تھے۔دوشمنی میں کچہری کے اندر بھی مخالفین پر فائرنگ ہوئی تھی۔اس موقع پر مشران اور دیگر شرکاء نے نوشہرہ پولیس کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہا جبکہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کی خاطر جرائم پیشہ عناصر سمیت دیگر جاری دشمنیوں کے خاتمہ میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا