پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔گھریلو لڑائی جھگڑوں پر بیوی کو پھانسی دیکر قتل کرنے والا ملزم 01 گھنٹے کے اندر گرفتارمسماۃ (ع) ساکن صوابی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اْسکی بیٹی (س) کو اْسکے شوہر گلریز نے پھانسی دیکر قتل کر دیا۔علی اکبر خانایس ایچ اومصری بانڈہ نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کر دی۔ملزم کو بھاگنے کا موقع نہ دیتے ہوئے 01 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ملزم گلریز ولد زر خان ساکن میاں عیسیٰ نے گھریلو لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے انتہائی قدم اْٹھایا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ مصری بانڈہ منتقل کر دیا گیا۔