اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے برطرف کردیا گیا۔وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا،نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں (ن)لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیے ایڈوائس کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے