اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم مقابلہ کریں گے بعض لوگ جیت کر بھی ہارتے ہیں اور بعض لوگ ہار کر بھی جیتتے ہیں، قوم کی ساری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، آج سے کھیل شروع ہوا ہے دیکھیں یہ کتنے دن کھیلتے ہیں، ہمیں بھر پور کوشش کرنی ہے کہ آئینی، قانونی اوراقتصادی معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقابلہ کریں۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کریں گے بعض لوگ جیت کر بھی ہارتے ہیں اور بعض لوگ ہار کر بھی جیتتے ہیں، قوم کی ساری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، آج سے کھیل شروع ہوا ہے دیکھیں یہ کتنے دن کھیلتے ہیں، ہمیں بھر پور کوشش کرنی ہے کہ آئینی، قانونی اوراقتصادی معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقابلہ کریں۔ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو نے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے، ہم10،10مہینوں اور12مہینوں میں گھر گئے ہیں، ابھی تو چار سال ہو گئے ہیں، یہ گنتی کریں کہ یہ کتنے دن لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرپرائز ہو گا کہ نہیں اس حوالہ سے عمران خان کو پتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے