اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا عزم لے کر آئے۔سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذمہ دار پوزیشن پر ہوں غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کروں گا۔ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تین کے ٹولے میں کیا کوئی نظریاتی مماثلت ہے؟ جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہے گی۔ تھرپارکر میں آج احتجاج ہونے جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اپنے نظریے کا دفاع کریں اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے ضرور آواز بلند کرنی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے