اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور کو مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی کی شکایت پر برطرف کیا گیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہیکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب میں (ن)لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلی کے منصب کے لیے پرویز الہی کی مخالفت کررہے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے