اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی بی اے، صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں کی پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف درخواستوں پر سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق  درخواستوں پر  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہ ہوئے، سینئر وکیل منیر اے ملک طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے۔عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔پی ایف یو جے، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز سمیت کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر، فرحت اللہ بابر بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے