اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اس سال رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں مسلمانوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا کی۔ گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کے آغاز پر تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں نے امریکا کے اس مشہور مقام ٹائمز اسکوائر پر باجماعت نماز تراویح ادا کی ہے۔ نیویارک ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح کا اہتمام کروانے والے منتظمین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ امریکہ میں رہنے والے مسلمان نیویارک شہر کے قلب میں واقع اس علامتی مقام پر رمضان اس لیے منانا چاہتے ہیں تاکہ دوسروں کو یہ دِکھاسکیں کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اسلام کے بارے میں بہت بڑی غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مذہب کی وضاحت ان تمام لوگوں کو کرنا چاہتے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ خیال رہے کہ مسلمان قمری کیلنڈر کی پیروی کرتے ہیں اور چاند دیکھنے کے طریقہ کار کی وجہ سے مختلف ممالک میں رمضان کے آغاز کا اعلان ایک یا دو دن کے وقفے سے ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے