جمرود (مانند نیوز ڈیسک) شاہ کس اور حیات آباد کے مابین دیوار میں سکول کے طلباء کے لیے دروازے کھولنے میں کردار ادا کرنے پروی سی 13شاکس 3چیئرمین میاں جان اور سماجی کارکن اور وی سی بارہ شاہ کس ٹو کے کونسلر امجد علی کی طرف سے طلباء اور صحافی ساجدعلی کوکی خیل میں ایوارڈز تقسیم کیں   اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وی سی بارہ شاہ کس کے کونسلر امجد علی افریدی،وی سی 13 کے چیئرمین حاجی میاں جان افریدی،لعل محمد افریدی نے شرکت کی۔حیات آباد اور شاہ کس کے مابین دیوار (دیوار برلن)کی وجہ سے طلباء،عام افراد کو امدروفت میں مشکلات اجاگر کرنے پر طلباء زبیر آفریدی،محمد آفریدی اور صحافی نجی ٹی وی کے رپورٹر ساجدعلی کوکی خیل کو ایوارڈز دئیے۔حیات آباد اور شاہ کس کے مابین دیوار کی وجہ سے طلباء،سرکاری افراد اور عام افراد کو امدروفت میں مشکلات کا سامنا تھا اور طلباء دیوار پر چھڑ کر حیات آباد میں تعلمی اداروں کو جاتے تھے اور علم حاصل کرتے تھے جس کے بعد وی سی 13 کے چیئرمین حاجی میاں جان افریدی کی نشاندھی پر ایک نجی ٹی وی نے خبر چلائی اور مشکلات کو اجاگر کیا جس پر پی ڈی اے حکام اور حکومت نے ایکشن لے کر طلباء اور عام افراد کے پیدل چلنے کے لیے دروازے کو نصب کیا جس سے مقامی افراد کو آمدروفت میں آسانی پیدا ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے