بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے مین بازار میں خیبر ہوٹل کے عقب میں رمضان المبارک میں لوگوں کو سستی چیزیں فراہم کرنے کے لئے سستا بازار قائم کر دیا ہے۔ سستا بازار میں تمام اشیاء خورد و نوش سستی قیمتوں پر فراہم کی جائینگی جبکہ سستا دکان والی گاڑیاں مختلف گاؤں میں جاکر لوگوں کو سستی چیزیں گھر کی دہلیز پر فراہم کرینگی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعزاز اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف محمود کلیم کے ہمراہ سستا بازار کا دورہ کرکے متعلقہ افراد کو خصوصی ہدایات دیں تاکہ لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو سکے اور ہر کسی کو بلا امتیاز معیاری اشیاء سستی قیمتوں پر فراہم کی جا سکے، تاکہ کسی کو شکایت کرنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کر دی کہ رمضان المبارک کے دوران ملاوٹ، ناپ تول میں کمی جیسے منفی عمل سے دور رہے اور کہا کہ کسی بھی شخص کو مہنگی اشیاء بیچنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔