لندن (مانند نیوز ڈیسک) کتابوں کے شوقین افراد لائبریریوں میں جاکر مطالعہ کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور وہاں سے کتاب ایشو کرا کے گھر بھی لے جاتے ہیں، لیکن وہ کتاب ایک خاص مدت کے لیے ہی دی جاتی ہے۔ اس کے بعد جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں ایک نامعلوم شخص نے یونیورسٹی کالج لندن کی لائبریری کو 50 برس کے بعد ڈاک کے ذریعے کتاب واپس بھجوائی اور ساتھ ایک خط بھی بھیجا۔جسے لائبریری کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے، شہری نے خط میں لکھا ہے کہ ڈیئر لائبریرین، یہ کتاب 50برس تک واپس نہیں کی گئی۔ مہربانی فرما کر اسے ردی کی ٹوکری میں نہ پھینک دینا، کیونکہ اب یہ نوادرات میں شامل ہو چکی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ کتاب ایک ڈرامے کیورولس کا 1875کا ایڈیشن ہے جسے 1974کے موسم گرما میں یونیورسٹی کالج لندن لائبریری کو واپس کیا جانا تھا۔لائبریری کے مطابق 10پینس فی دن کے حساب سے اس کتاب پر ایک ہزار 254برطانوی پاؤنڈز جرمانہ بنتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے