لاگوس (مانند نیوز ڈیسک) مغربی افریقہ میں خوراک کے بحران کے باعث 27 ملین افراد بھوک کا شکار ہیں۔ایک تازہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس تعداد میں مزید گیارہ ملین افراد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ یوکرین میں جاری جنگ نے کئی علاقوں میں خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی افریقہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس خطے کے کئی ممالک تیس سے پچاس فیصد گندم روس یا یوکرین سے درآمد کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اور کوویڈ کی وبا بھی خوراک کی سپلائی کو متاثر کر رہی ہے۔اقوام متحدہ نے مغربی افریقہ کی امداد کے لیے چار ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔اس رپورٹ کو تحریر کرنے والی گیارہ تنظیموں نے اقوام متحدہ کی اس اپیل کی حمایت کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے