پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) سٹی کشمیر چوک میں شعبان حسین ولد اصغر حسین سکنہ پیواڑ غنڈی خیل نامی شخص کو ذاتی دشمنی کے بنا پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے چار ملزمان کو کرم پولیس نے بروقت گرفتارکر لیا زیر حراست ملزمان میں سے کمال حسین ولد جلال حسین، عادل حسین ولد محمد حسین،جبکہ جواد حسین ولد محمد حسین اور ضامین حسین ولد محمد حسین سکنہ پیواڑ غنڈی خیل کو زخمی حالت میں رنگے ہاتھوں کرم پولیس نے گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کر دئیے گئے اور گرفتار دو ملزمان کو تھانہ اپر کرم پاراچنار منتقل کر دی گئے ہیں ملزمان کے قبضے سے وردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل ایک عدد پستول بمعہ دو عدد کارتوس بھی برآمد کی گئی ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہےملزمان کی گرفتاری میں کرم پولیس کی ایس ایچ او نور ولی خان، ریپڈ ریسپانس فورس ون کے انچارج اے ایس آئی اقرار حسین، ہیڈ کانسٹیبل امجد علی، سٹی انچارج واجد علی، ٹریفک انچارج ممتاز حسین، ہیڈ کانسٹیبل عنایت حسین،ڈولفن فورس بمعہ پولیس نفری اور دیگر پولیس ٹیموں نے حصہ لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ نے قتل کے وردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کرنے پر پولیس ٹیموں کو بہترین ڈیوٹی پر شاباش دیکر ان کی کارکردگی کو سراہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے