جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرکی تحصیل جمرودمیں سیکرٹری اوقاف خیبرپختونخواہ ثاقب رضا نے مین بازارجمرودمیں انتظامیہ کی طرف سے بنایا گیا جعلی سستا بازارکا دورہ کیا جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر کے کہنے پر زبردستی ریڑھی بانوں کو لاکر کھڑے کئے گئے تھے۔میڈیا نمائندوں کے پہنچنے پر سیکرٹری اوقاف اور اسسٹنٹ کمشنر جمرود رفو چکر ہوگئے اور افسران کے جانے کے بعد ریڑھی بان بھی اپنی پرانی جگہوں پر چل دیئے۔ریڑھی بانوں نے میڈیا کو بتایاکہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں زبردستی ایک گھنٹہ کیلئے سستابازارلائے گئے تھے اور افسران کے جانے کے بعد ہم اپنی اپنی مستقل جگہوں پر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سے زبردستی ریٹس کم کئے گئے تھے جبکہ ان ریٹس پر اشیاء خوردنوش کو ہم فروخت نہیں کرسکتے اس لئے آفسران کے جانے کے بعد اپنے ریٹس برقراررکھے گے۔عوام نے اس طرح کی جعلی سستا بازار پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ اس طرح مذاق بندکیا جائے اور فوٹو سیشن سے اجتنا ب کیا جائے۔ اعلی حکام بھی اس کا نوٹس لیں اور اس طرح کے کاموں میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے