لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے عمران خان کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔ایک ویڈیو بیان میں علیم خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کریں، ورنہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، اس میں کونسی نقصان کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وفاق اور پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کو ہونے دیتے، آئین کی جس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں ہے، اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے الیکشن ہی واحد طریقہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس طرح آئین کو پامال نہ کریں، جمہوریت کا مذاق نہ بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے