لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) لکی سیمنٹ نے لکی مروت کے مستحق طلبا کیلئے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا کمپنی پہلے ہی ضلع لکی مروت کے نوجوانوں کیلئے ایک پیشہ ورانہ تربیتی اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے اسکالر شپ پروگرام شروع کرچکی ہےپاکستان میں تعلیم کے فروغ اور مستحق طلباء کیلئے معیاری اورسستی تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں لکی سیمنٹ نے ضلع لکی مروت کے نوجوانوں کیلئے ایک اور اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اہل طلباء گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی اسکالر شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کمپنی منتخب ہونے والے طلباء کی ٹیوشن فیس کے اخراجات اداکرے گی۔ کمپنی سے جاری اعلامیئے کے مطابق لکی مروت میں مستقل طور پر رہائش پذیر اور لکی مروت ڈومیسائل کے حامل طلباء کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے اس پروگرام میں شمولیت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔اسکالر شپ پروگرام کے تحت ضلع کے طلباء کوملک کی معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ کی سرکاری یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ طلباء بزنس مینجمنٹ، انجینئرنگ اور میڈیکل سمیت مختلف شعبوں میں اسکالر شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔اس پروگرام کا بنیادی مقصدمستحق طلباء خاص طور پر دیہی علاقوں کے رہائشی نوجوانوں کیلئے ان کی مالی حیثیت سے قطع نظر تعلیم کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔ معاشرے کے مستحق اور پسماندہ طبقات کیلئے میرٹ پر مبنی مدد فراہم کرنے کیلئے اپنے طویل المدّتی ویژن کوجاری رکھتے ہوئے کمپنی نے پاکستان کی معروف جامعات کے متعدد طلباء کو وظائف فراہم کیے ہیں۔ جبکہ تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کمپنی کراچی کے2 سرکاری اسکولوں کو بھی مدد فراہم کررہی ہے جو ایک مقامی این جی او کے اشتراک سے ماڈل گرلز اسکولز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔یہ طلباء کا دوسرا بیچ ہوگا جسے یہ اسکالرشپس دی جائیں گی۔ اس سے پہلے کمپنی نے ضلع لکی مروت کے طلباء کیلئے انٹرمیڈیٹ اور ووکیشنل ٹریننگ پروگراموں کیلئے اسکالرشپس کا اعلان بھی کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے