وانا (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عمران مخلص وزیر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہماری اس سلیکٹڈ کے خلاف جدوجہد کامیاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خاطر ، اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کی خاطر ، عوام کی آزادی اور ان کے حقوق کی خاطر ذوالفقار علی بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور قائدین نے دی ہیں۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان کے عوام سے اپیل کی، کہ اسی بار جنوبی وزیرستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں اور ہمارا ساتھ دیں۔ انشاء اللہ اس مرتبہ پوری ملک میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے