باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) باجوڑ میں نو منتخب تحصیل ناظم خار نے حلف اٹھا لیا۔نومنتخب تحصیل ناظم ضلع باجوڑ خار سب ڈویژن حاجی سید بادشاہ نے تحصیل نظامت کا حلف اٹھالیا۔ حلف وفاداری کی ایک پروقار تقریب ہیڈ کواٹر سول کالونی جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم، اسسٹنٹ کمشنر حمزہ ظہو ر، اسسٹنٹ کمشنر ذاہد کمال، ٹی ایم او فیاض خان،  اسسٹنٹ کمشنر خار1شیر رحمان، ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان، اے ڈی سی زوہیب حیات، اے سی عجم خان، مقامی افسران، قبائلی مشران، سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ، سنیئر صحافی، وی سی چیئرمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے نومنتخب تحصیل ناظم حاجی سید بادشاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد حاجی سید بادشاہ  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خار سب ڈویژن کے عوام کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوامی خدمت کے جزبے کے تحت عوامی اعتماد کو ہر صورت بحال رکھتے ہوئے بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے اور تر قیاتی منصوبوں کو مشاورت سے عملی جامہ پہنایا جائیگا کرپشن کرینگے اور نہ کسی کو کرنے دینگے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم  نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے