باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے ضلع باجوڑ خار بازار میں قائم  رمضان سستا  بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی خار حمزہ ظہور، ٹی ایم اے خار محمد فیاض، تحصیلدار خار بخت جہان، چیمبر آف کامرس حاجی لعلی شاہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر  باجوڑ افتخار عالم نے رمضان سستا بازار میں اشیاء خوردنوش کے سٹالز پر موجودگی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا انہو ں نے بازار میں آئے ہوئے لوگوں سے بھی انتظامات اور گورنمنٹ کی دی ہوئی سبسڈی پر اشیاء کی دستیابی کے بارے میں پوچھا۔ لوگوں نے انتظامات کی تعریف کی اور ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کو بھر پور سراہا۔اس موقع پر ڈی سی باجوڑ نے لوگوں میں سبسڈی آٹا تقسیم کیاڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے ڈیلر کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ ان کو خریداری کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے