لاہور (مانند نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کی صحیح سمت رہنمائی کی اور خودداری کی راہ پر چلنا سکھایا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے قوم کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے، کپتان نے قوم کو اقبال کے افکار اور قائداعظم کے زریں اصولوں پر چلنا سکھایا، عمران خان نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی افق پر روشن ستار ے کی مانند چمک رہے ہیں، عمران خان نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور جذبہ حب الوطنی بیدار کیا، عمران خان نے قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی، ملک میں اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا، کپتان نے قوم کو اقبال کے افکار اور قائداعظم کے زریں اصولوں پر چلنا سکھایا۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کیا، عمران خان ایماندار و دیانتدار لیڈر، کوئی مائی کا لعل ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے