چترال (مانند نیوز ڈیسک) چترال اور مضافاتی علاقوں میں  صبح سے وقفے وقفے سے  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  بارش کی وجہ سے  نہ صرف موسم کافی خوشگوار ہوا ہے  بلکہ سردی ایک بار پھر لوٹ  آئی ہے۔  پہاڑوں کی چوٹیوں پر ہلکی پلکی برف باری بھی ہوئی ہے۔ کافی عرصہ بعد بارش برسنے سے نہ صرف  زمین دوبارہ زندہ ہوئی جیسے کہ قرآن پاک سے ثابت ہے کہ بارش کی کی پانی سے مردہ زمین کو زندہ کیا جاتا ہے بلکہ  پودے اور پھول بھی تازہ دم ہوئے ہیں۔  بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی ہوا بھی چلتی ہے۔  جس سے موسم مزید ٹھنڈا پڑتا ہے۔  بارش برسنے سے درختین بھی دھل گئے  جو نہایت خوبصورت لگتے ہیں۔  بارش کے ساتھ آسمان میں  تندر یعنی برق کی آواز سے لوگوں کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔ بارش سے نہ صرف بڑے خوش ہیں بلکہ  بچے بھی نہایت خوش ہیں اور  بارش میں کھڑے ہوکر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تاہم دلچسپ پہلو اس وقت نمودار ہوتا ہے جب  جب آسمانی بجلی یعنی کڑک  کی آواز آتی ہے  تو بچے ڈر کی وجہ سے کانوں میں انگلیاں دیکر گھروں کے اندر  بھاگتے ہیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  بارشوں کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا  جس سے موسم کافی خوشگوار ہوا ہے  اور علاقے کے  لوگ بھی بہت خوش ہیں کیونکہ رمضان کے مہینے میں خوشگوار موسم کی وجہ سے ان کے روزے آسانی سے گزریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے