واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد برینٹ خام تیل 4 ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 25 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 105.23 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھو گئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھا ؤجاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے