میلسی (مانند نیوز ڈیسک) میلسی کے نواحی علاقے رکن پور میں 8 ایکڑ گندم کی فصل کو آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل کر خاکستر ہوگئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ سے 8 ایکڑ رقبہ پر کھڑی گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا ہے، جلنے والی گندم کی مالیت کا تخمینہ 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میلسی میں چک 183 ڈبلیو بی میں گندم کے کھیتوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اڑھائی ایکڑ فصل کو جلا کر خاکستر کردیا۔متاثرہ کسان حافظ عبداللہ نے کہا کہ ساڑھے 3 ایکڑ فصل کاشت کہ تھی،ا ڑھائی ایکڑ فصل جل گئی، فصل جل جانے سے ساڑھے تین لاکھ کا نقصان ہوگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے