لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں شفافیت اور میرٹ کا کلچر متعارف کرایا، پوری دیانتداری اور نیک نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا پونے چار سالہ دور ترقی سے عبارت ہے، سیاست کو عبادت کا درجہ دیا اور عوام کی بے لوث خدمت کی، سابق وزیراعظم عمران خان کے ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھایا، تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے پروگرام کو لے کر آئے، یکساں ترقی کے ویژن کے تحت 360 ارب روپے کا تاریخی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب توجہ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے