سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر آفس سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوئی۔ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ آفیسرز و اہلکار اپنی ذات کو معاشرے کے لئے مثال کے طور پر پیش کریں اور کسی بھی کام کی ذمے داری لینے اور انجام دہی سے پہلے کام سے متعلق مکمل اگاہی ضرور حاصل کریں اور انتھک محنت کو روزمرہ کا شعار بنائیں۔ آفیسرز و اہلکاروں سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں بلعموم اور سوات میں بلخصوص بہترین ترقیاتی کام ہورہے ہیں جس کی تکمیل میں کمشنر آفس کا کلیدی کردار ہے اور یہ کردار بخوبی انجام دیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ سوات میں سیاحت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آنے کی وجہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور سخاوت ہے۔ مقامی لوگ سیاحوں سے کمائی کرنے سے زیادہ مہمان نوازی کو ترجیح دیتے ہیں اور سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں۔ سوات میں بطور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اپنے سروس تجربات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری اور اداروں کے ساتھ بہترین تعاون کی جو مثال انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں دیکھی وہ کہیں اور نہیں دیکھی۔ انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات میں ہر شعبے میں جاری ترقی کو مثالی قرار دیا اور کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سوات مثال قائم کرنے جارہا ہے اور اس کی وجہ عوام کا اداروں کے ساتھ تعاون اور نتیجے میں اداروں کی بہترین کارکردگی ہے۔ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں کمشنر آفس عملہ شریک ہوا۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کو سٹاف کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ سید ظہیر الاسلام کا شمار ان چند آفیسرز میں ہوتا ہے جنکو سروس کے دوران بہترین کارکردگی پر تمغہ شجاعت  سے نوازا جاچکا ہے۔ حال ہی میں حکومت خیبر پختونخوا نے ان کا تبادلہ کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیا ہے۔ سید ظہیر الاسلام سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے طور پر چارج آج سنبھالیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے