اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جے یو آئی شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اہلِ دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاث مِلی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔ جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے اسلامو فوبیا کے خلاف عمران خان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے بھی عمران خان کی کوششوں کی تعریف کی۔مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ عمران خان کا تصور ریاستِ مدینہ اور اس کے قیام کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عمران خان امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کے خلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی جبکہ ملک و ملت کی سربلندی کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔سابق  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل بھی ملاقات میں موجود تھے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے