اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کو مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے کہا کہ ملکی آزادی و قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کے دوٹوک موقف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ملاقات میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔