پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ جلوزئی پولیس کہ بروقت کامیاب کاروائی۔اراضی کے تنازعہ پر خون خرابہ ہونے سے بچا لیا۔دونوں فریقین سے 09ملزمان گرفتار۔اسلحہ برآمدنورالاسلام خان ایس ایچ او جلوزئی کو اطلاع ملی کہ جلوزئی میرہ میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین آمنے سامنے بامسلح موجود ہیں۔جو کے بڑے خون خرابے کا باعث بن سکتاہے۔بناء کسی تاخیر کے اسرار خان ایس آئی اور نفری کو ہمراہ لیکر متعلقہ مقام پر حکمت عملی کیساتھ چھاپہ لگایا۔دونوں فریقین سے 09 ملزمان (عتیق الرحمن،احسان الرحمن،انیس الرحمن،اسداللہ،احسان،حل علی،شکیل،آیاز اور داد محمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 03 عدد پستول،02 عدد رائفل کلاشنکوف نما اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو تھانہ جلوزئی منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا۔