کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔پیرکو سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے حریم شاہ کے وکیل سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکیوں پیش نہیں ہوئیں؟۔وکیلِ حریم شاہ نے عدالت کو جواب دیا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے گئیں ہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی حکم کو اتنا غیرضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں۔ حریم شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ بینک اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔ ایف آئی اے نے حریم شاہ کی غیرموجودگی میں کارروائی کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے مگر حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے