سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام آغاز کردیا ہے۔ کمشنر آفس کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ اس سے پہلے جب وہ صبح سویرے کمشنر آفس پہنچے تو سوات لیویز کے چاقو چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور فرداً فرداً کمشنر آفس سٹاف سے ملے۔ مقامی افراد نے بھی کمشنر آفس کا رخ کیا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقاتیں کی۔ بحثیت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اپنے پہلے روز انہوں نے سٹاف سے بریفنگ لی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس جلد بلانے کے احکامات جاری کئے۔ یاد رہے کہ نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اس سے پہلے کمشنر بنوں ڈویژن تعینات تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے