اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں 15 ماہ کے بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کیس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے، انسدادِ پولیو کے لیئے حکمت عملی کو از سرِ نو مرتب کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری قوم پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، پولیو ورکرز کی کاوشیں و قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پولیو سے پاک پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔ پولیو کی روک تھام کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے