کاغان (مانند نیوز ڈیسک) وادء کاغان میں نایاب ٹراؤٹ مچھلی کے شکار پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ سال سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔ سیریاں جرید کے رہائشی مبینہ ملزم مشرف خان ولد شاہجہان نے دریائے کنہار سے غیر قانونی طور پر ٹراؤٹ مچھلیوں کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کر دی جس پر کمشنر ہزارہ آور ڈی اء جء ہزارہ نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے پشاور لیبارٹری سے فرانزک رپورٹ کے بعد مبینہ ملزم کی نشاندھی ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزم آور آسکے ساتھی ٹراؤٹ مچھلیوں کا شکار کرکے بڑے پیمانے پر فروخت کرتے تھے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایمل زمان خان ڈی جی طارق خان آور سٹاف عمائدین علاقہ نے کمشنر ہزارہ آور ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے فوراً ایکشن لیا۔یہ گروہ سردیوں کے موسم جب روڈ بند ہوتے ہیں دریا سے بڑے جالوں کے زریعے غیر قانونی طور پر مجھلیاں پکڑتے تھے دریا میں لگائے گئے بڑے جالوں سے ٹراؤٹ آور دیگر مجھلیاں پکڑ کر اسلام آباد، لاہور آور دیگر علاقوں میں فروحت کرتے تھے۔