پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکوڑہ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔ساس اور بیوی پر فائرنگ کرکے چند گھنٹوں کے ندر بیٹے سمیت گرفتارگزشتہ روز افطاری کے وقت مسماۃ(ش) نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اور اسکی ماں مقبرہ توردل شہید اکوڑہ خٹک کیساتھ جارہے تھے۔کہ اس دوران شوہر ارسلا خان اور بیٹے عادل نے اْن پر فائرنگ کی۔فائرنگ سے میری امی جانبحق جبکہ میں زخمی ہو چکی ہوں۔حنیف خان SHO اکوڑہ نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی۔چند گھنٹوں کی محنت سے ملزمان ارسلا خان ولد امانت اور عادل ولد ارسلا خان ساکنان مصری بانڈہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا گیا۔