جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودمیں سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے رمضان دستک پروگرام کے تحت مندتو باغ، پمپ ہاؤس اور بکراباد میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے گئے اس طرح کم وسائل میں بھی سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے ماہ رمضان میں جمرودکے مختلف علاقوں میں اب تک سینکڑوں غرباء، معذوروں اور یتیم بچوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں جوکہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔ چونکہ یہاں پر زیادہ تر دولت مند افراد زکواۃ کے پیسوں پر فوڈ پیکجز خرید کر سیاست کرتے ہیں غریب لوگوں کی بجائے اپنے پارٹی ورکروں اور غیر مستحقین میں فوڈ پیکجز تقسیم کرکے خوش کرتے ہیں۔ لیکن سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن نے ہمیشہ سیاست کے برعکس علاقے کے مستحق افراد پر فوکس دے کر ان کی مالی تعاون کی ہیں یہاں تک کہ کچھ یتیم بچوں کی کفالت کے لئے ہر ماہ کچھ رقم بھی دیتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی اور گھریلو اخراجات کچھ نہ کچھ پوری ہو سکے۔ اس حوالے سے سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین زاہدآفریدی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کئی دوسرے علاقوں سے بھی بہت سے لاچاروں کے کالز آتے ہیں اور انکا ایک ہی فریاد ہے کہ ان کے بچے بھوکے پیاسے ہیں جس کے لئے انہوں نے قابل ثروت افراد سے اپیل کی ہیں کہ وہ اپنے اِردگرد پڑوس میں غرباء،یتیم بچوں اورمعذوروں کا خاص خیال رکھے چونکہ یہ مہینہ نیکی کمانے کا ہے اور ماہ رمضان کا یہ آخری ہفتہ بھی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون کریں کہ جس سے وہ غرباء، معذوں اوریتیم بچوں کی تعاون میں مزید اضافہ کرسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے