لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا، صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔نئی دائر کردہ درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کئے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے