لاہور (مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے عمرہ پر جانے کے لئے پاسپورٹ واپس کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت آج (منگل)تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ای سی ایل رولز میں تبدیلی کے حوالہ سے جواب طلب کر لیا جبکہ عدالت نے نیب کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ مریم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد احسن بھون ایڈووکیٹ بطور وکیل اور نیب کے وکیل فیصل بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے مریم نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی کی سماعت کے حوالہ سے نیب وکیل سے سول کیا تو نیب وکیل نے بتایا کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کررکھا ہے اور ہائی کورٹ میں یہ اپیل ابھی تک زیر التوا ہے۔ اس پر جسٹس علی باقر نجفی نے نیب وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ضمانت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی نہیں چاہتے۔ اس پر نیب وکیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مگر ابھی تک سماعت مقرر نہیں ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے ای سی ایل سے متعلق رولز کو تبدیل کیا ہے۔ اس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ا نہیں بھی میڈیا کے زریعہ سے ہی پتا چلا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل رولز کے حوالہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جبکہ عدالت نے نیب کو بھی آج (منگل)کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے