پبی (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم ملیحہ سحر نے تحصیل پبی کے مختلف علاقوں میں واقع بازاروں میں کارروائی کرکے گرانفروشی پر متعدد قصائیوں,دکانداروں,سبزی و فروٹ فروشوں کے خلاف بھاری جرمانے اور سیل کئے تفصیلات کے مطا بق ضلع نوشہرہ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان, وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم ملیحہ سحر نے تحصیل پبی کے مختلف علاقوں میں واقع بازاروں میں کارروائی کرکے گرانفروشی پر متعدد قصائیوں,دکانداروں,سبزی و فروٹ فروشوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل بھی کئے گئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے