پبی (مانند نیوز ڈیسک) عید الفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل۔عیدگاہوں اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات۔چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے انسداد کیلئے حکمت عملی واضح ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے زیر صدارت عید الفطر کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں SDPOs اور SHOs نے شرکت کی۔ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاروت سے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، عید گاہوں اور تفریحی مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔جی ٹی روڈ، عید گاہوں کو جانے والے راستوں اور تفریحی مقامات  پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈن کی اضافی نفری  اور اسپشل رائیڈرز کی ڈیوٹی لگائی گئی۔چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر موجود رہ کر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف فوری و بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائینگی۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی عید جیل میں ہوگی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کی اپنے اپنے علاقہ اختیار میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے علماء کرام اور معززین کی خدمات حاصل کرکے عوام میں شعور اُجاگر کریں۔ تمام مساجد میں علماء کرام حضرات خطبات میں اس موضوع پرعوام کو قرآن و سنت کے احکامات کی روشنی میں رہنمائی کرتے ہوئے اس قبیح فعل سے منع کریں۔عید الفطر کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لارہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے