ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں امریکن سوسائٹی آف مائکرو بیالوجی کے زیر اہتمام مائکرو بس کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس کا موضوع”مائیکرو بس دوست ہیں یا نہیں“ تھا۔ تقریب میں مختلف کالجرز کے علاوہ یونیورسٹی آف ہری پور، ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء طالبات کے درمیان مختلف موضوعات پر تقاریر اور ماڈل کا مقابلہ ہوا تقریب میں مباحثوں، ماڈلز،کوئزز،آرٹ پوسٹر کے ذریعے مائیکروبیالوجی میں اُبھرتے ہوئے رجحانات کو بھی متعارف کرایا گیا۔تقریب میں شعبہ اینوائرنمنٹل سائنسز کے ڈاکٹر محمد ارشاد، ڈاکٹر فرید اللہ اور ڈاکٹر راشد نذیر نے مائیکروبس کے معاشی فوائد اور اہمیت پرروشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے اپنے خطاب میں کہامعاشرے میں اپنی سرگرمیوں کاانعقاد بہت ضروری ہے۔ اُنہوں نے طلباء و طالبات کو اچھی کارکردگی پر حصول پر حوصلہ افزائی کی اور آئندہ ایسی مثبت سرگرمیاں کرانے پر ضروردیا۔