ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہابچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ویلفیئر ہومز کے بچوں کی بہتر نگہداشت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے زیر انتظام سوشل ویلفیئر ہوم میں بچوں کی تعلیم اور رہنے کا انتظام ہے جہاں بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کی مکمل نگہداشت کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر ہوم کے بچوں سے ملاقات کی اور ان میں عید کے کپٹرے، تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، انکی ریفریشمنٹ کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں پر زور دیا اور عید کے بعد بچوں کے کھیلنے کے لیے پروگرام تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں تا کہ بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی پڑھائی میں بہتری کے لییٹیوشن کلاسز، ٹیچر کا انتظام بھی کیا جائے گا۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سوشل ویلفیئر بلڈنگ، ویلفیئر ہوم، ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیئر اور گورنمنٹ سکول فار ڈیف چلڈرن کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرسائرہ مشتاق کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے