اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوم القدس پرفلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد پہلا ٹوئٹ سامنے آیا ہے تاہم یہ ٹوئٹ اس افسوسناک واقعہ پر رد عمل دینے سے متعلق نہیں ہے۔عمران خان نے ٹوئٹ میں یوم القدس کے موقع پر ہم قابض اسرائیلی افواج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر رمضان میں ہم مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے قابل مذمت حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں، جو مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام ہے۔